| گڑھی یٰسین (نامہ نگار) ایک ہفتہ قبل جیکب آباد سے شکارپور آنے والی گاڑی سے 3 افراد کو اغواء کر لیا گیا تھا جن کی بازیابی کیلئے ایس پی او سلطان کوٹ میر احمد چانڈیو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جاگن کے علاقے میں جکھرانی برادری کے متعدد دیہات میں کارروائی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایک ڈاکو محبوب جکھرانی سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ دریں اثناء مغویوں کے رشتے داروں عامر خان پٹھان، آغا مولا بخش خان پٹھان اور سنی خان پٹھان نے مغویوں کی عدم بازیابی پر پریس کلب میں پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سات روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس مغویوں کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس پی او سلطان کوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ 3 افراد کے اغوا کے بعد ضلع بھر میں آپریشن شروع کر دیا ہے جو کہ بازیابی تک جاری رہے گا۔ |
|