| میرپورخاص (نامہ نگار) ناراکینال میں پانی کی مسلسل کمی کے باعث مختلف فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ دریائے سندھ سے پانی حاصل کرنے والی ناراکینال میں18 ہزار کیوسک پانی کی گنجائش ہے لیکن ذرائع کے مطابق اس وقت6 سے7 ہزارکیوسک پانی دیا جا رہا ہے جس کے باعث نارا کینال سے نکلنے والی چار اہم نہروں جمڑاؤ ایسٹ، جمڑاؤ ویسٹ، مٹھراؤ اور تھر ڈویژن اور ان سے نکلنے والی سیکڑوں چھوٹی نہروں اور شاخوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جب کہ بالخصوص نہروں کے ٹیل کی صورتحال خاصی خراب ہوگئی ہے۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق پانی نہ ملا تو گندم اور دیگر فصلوں کے متاثر ہونے کا سخت خطرہ ہے۔ |
|