| خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ روڈ حادثات میں تین افراد ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے حادثے میں ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریلر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اکبر علی اعوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک کا کلینر خیر محمد اور ٹریلر ڈرائیور محمد شریف شدید زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ پیر جو گوٹھ احمد پور روڈ پر ہوا جس میں مسافر وین کے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے موٹر سائیکل سوار مشتاق ابڑو موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ وین میں سوار مسماة روشنا، نیاز علی ، اقبال، جمال، انصاف اور خداداد شدید زخمی ہوگئے۔ تیسرا واقعہ چونڈکو کے قریب ہوا جس میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ٹریکٹر پر سوار 25 سالہ جنسار علی رڈ ہلاک ہوگیا جبکہ مسکین علی زخمی ہوگیا، زخمیوں کو گمبٹ خیرپور، پیر جو گوٹھ اور چونڈکو کے اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔ |
|