Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
سندھ بھر سے
 
Share نوابشاہ،زرداری قبیلے کے بااثرافرادکے خلاف احتجاج کرنے پرمقدمہ
نوابشاہ (بیورو رپورٹ) زرداری قبیلے کے بااثر افرادکے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے جمالی برادری کے درجنوں مردوں اورعورتوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس اسٹیشن پر سرکارکی مدعیت میں جمالی برادری کے درجنوں مردوں اورعورتوں جن میں صادق، سکندر، یونس، یوسف، نظیر، لقمان، عرض محمد اور دیگر شامل ہیں کے خلاف ہنگامہ کرنے، ٹائر جلانے اور سڑک بلاک کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزجمالی برادری کے لوگوں نے زرداری قبیلے کے بااثرافرادکی جانب سے زرعی زمین پرقبضے اور لوگوں پرمبینہ حملوں کے خلاف نوابشاہ قاضی احمدروڈ پر شدیداحتجاج کیاتھا اورانہوں نے الزام لگایا تھا کہ تعلقہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback