| جامشورو (نامہ نگار) کیڈٹ کالج پٹاور کے ملازم ڈسپنسر گل محمد ملاح رشتہ داروں سے ملنے اکرو شہر جا رہا تھا کہ راستے میں علی آباد چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں نے اسے چیک پوسٹ میں بند کر کے اس پر تشدد کیا اور اس کے ہاتھ توڑ دیے بعدازاں زخمی کو زبردستی شراب پلا کر بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے بعدازاں زخمی کے رشتہ داروں نے اسے تلاش کر کے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں لائے۔ دریں اثناء کھانوٹ پولیس نے زخمی گل محمد ملاح کی مدعیت میں3 پولیس اہلکاروں جمن برہمانی، الطاف حسین کھوسو اور رستم علی سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ |
|