کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائدا عظم ٹرافی میں جمعے کو یہاں نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے ملتان کو25/ رنز سے شکست دیدی کراچی کی ٹرافی میں یہ چوتھی کامیابی ہے ٹیم کی جیت میں فاسٹ بولر تنویر احمد نے نمایاں کردارادا کیا جنہوں نے 145/ رنز کے عوض میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں انہوں نے پانچ میچوں میں اپنی وکٹوں کی تعداد 47/ کرلی ہے محمد سمیع نے دوسری اننگزمیں 48/رنزکے عوض 5/ شکار کیے جبکہ تنویر احمد نے 86/ رنز دیکر 3/ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا کراچی نے پہلی اننگزمیں 379/ اور دوسری اننگز میں 167/ رنز بنائے ملتان کی ٹیم 229/ اور 290/ ر نز بنائے ملتان کے نوید یاسین نے پہلی اننگز میں 113/ اور دوسری اننگز میں 84/ رنز اسکور کیے علی نیازی نے 77/ رنز اسکور کیے۔ قذافی اسٹیڈیم میں واپڈا نے پی آئی اے کو 141/ رنز کے بڑے مارجن سے مات دیدی ، 138/ اور 9/ وکٹ پر333/ رنز بنانے وا لی پاکستان واپڈا کی ٹیم نے پی آئی اے کو 193/ اور137/ رنز پرآؤٹ کردیا فیصل آباد میں سوئی گیس کو نیشنل بینک نے 68/ رنز سے ہرایا سوئی گیس 182/ اور 191/ رنز بناسکی نیشنل بینک نے5/ وکٹ پر441/ رنزاسکورکیے تھے عزیرالحق نے65/ رنزکے عوض 6/ وکٹ پر پہلی اننگز میں40/ رنزدیکر 5/ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا محمد طلحہ نے 47/ رنز دیکر 3/ وکٹ لیے۔ کے آر ایل اسٹیڈیم میں سوئی ناردرن گیس نے کے آر ایل کو 6/ وکٹ سے مات دیدی فاتح ٹیم نے دوسری اننگز میں 4/ وکٹ پر 87/ رنز بناکر ہدف حاصل کرلیا محمد حفیظ نے 52/ رنز اسکور کیے، کے آر ایل نے 198/ اور 180/ رنز اسکورکیے سوئی گیس نے پہلی اننگز میں 293/ رنز بنائے جس میں نعیم الدین کے 93/ رنز نمایاں تھے۔ اسلام آباد میں حبیب بینک نے زرعی ترقیاتی بینک کو 83/ رنز سے ہرایا فاتح بینک کی ٹیم 257/ اور 149/ رنز بنائے زرعی بینک کے کاشف داؤدنے 52/ رنز دیکر 6/ وکٹ لیے زرعی بینک کی ٹیم 167/ اور 156/ رنز بناسکی فہد سعود نے پہلی اننگز میں 32/ رنز دے کر 4/ جبکہ سرمد انور دوسری اننگز میں 70/ رنز کے عوض 6/ وکٹ لے سکے۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ پر اسلام آباد نے فیصل آبادکو70/ رنز سے ہر ایا اسلام آباد کے اشعر زیدی 129/ رنز کے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ شہزاد اعظم نے 34/ رنز دیکر7/ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اسلام آباد 485/ رنز بناسکی فیصل آبادکی ٹیم 309/ اور 106/ رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔