Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share سوئس انڈور ٹینس:اعصام الحق کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر امریکی جیمز سیریتانی کا اے ٹی پی ورلڈ ٹور میں سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر باسل میں کھیلے جانے والے سوئس انڈور ٹینس ڈبلز کوارٹر فائنل میں کینیڈا اور سربیا کے نیسٹر اور زیمونچ کی جوڑی نے پاک امریکن پارٹنرز کو ایک گھنٹے آٹھ منٹ میں6-4 اور6-4 رہا سے شکست دی ۔ اعصام اور ان کے ساتھی کھلاڑی نے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں راجر فیڈرراور ان کے پارٹنر کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ باسل سے ٹیلی فون پر نمائندہ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے اعصام الحق نے بتایا کہ پہلے میچ میں عالمی نمبر ون سنگلز کے راجر فیڈرر پر فتح میرے کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے۔ کوارٹر فائنل میں ڈبلز کی نمبر ون جوڑی کے خلاف بھی ہم نے عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن اس میچ میں میرے پارٹنر تھوڑے کمزور دکھائی دیئے اگر وہ بھی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو اس میچ کا بھی نقشہ کچھ اور ہوتا ہے، کوارٹر فائنل میں ہمارے مخالف کھلاڑی کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور ڈبلز میں عالمی نمبر ون سیڈڈ ہیں، اس چیز کا نفسیاتی طور پر ہم پر اثر پڑا۔ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں لیکن میدان میں کامیابی اسی کی ہوتی ہے جو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ اعصام الحق نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد مجھے یورپ میں چار ایونٹس کھیلنے ہیں۔ پہلے پیرس ماسٹرز میں شرکت کروں گا اس کے بعد جرمنی اور دیگر دو ٹورنامنٹ کھیل کر دسمبر کے پہلے ہفتے میں وطن واپس آؤں گا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback