Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share 29 اہم شخصیات بورڈ کے خرچ پر ون ڈے دیکھنے کیلئے مدعو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے ملک کی 29 اہم شخصیات کو مدعو کیا ہے۔ یہ وی وی آئی پیز شخصیات بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے دبئی یاترا کریں گی۔ گزشتہ بار کی برعکس اس بار پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے کسی رکن کو ابوظبی اور دبئی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے مہمانوں کی فہرست میں دو صوبوں کے گورنر‘ ایوان صدر کے ایک اہم ترین افسر‘ حکومتی جماعت کے رہنما اور سینیٹرز شامل ہیں۔ یہ شخصیات بزنس کلاس میں سفر کریں گی اور دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گی۔ ان کے لئے کاروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہ ہوٹل سے گراؤنڈ یا دیگر جگہوں پر جاسکیں۔ پی سی بی نے بچت کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے۔ لیکن اہم شخصیات کو مدعو کر کے ان پر بھاری خرچ کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کے افسران کی بڑی تعداد پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں ہے۔ حیران کن طور پر اس سیریز کے لئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ذاکر خان لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback