Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share ورلڈکپ کوالیفائرز:پاکستان ہاکی ٹیم کی فائنل کیلئے بھرپور تیاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈکپ ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعہ کو للی (فرانس) میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اس بات کا یقین ہے کہ حتمی پنجہ آزمائی جاپان کے ساتھ ہی ہوگی، جمعرات کو لیگ میچ میں بڑے مارجن سے ہرانے کے بعد پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، جمعے کو کھلاڑیوں، چیف کوچ اور منیجر نے جمعرات کے میچ کی وڈیو دیکھی اور جاپانی فارورڈز اور دفاعی کھلاڑیوں کے کھیل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران دفاعی کھلاڑیوں کے کھیل میں بعض خامیوں کو نوٹ کرکے انہیں اس پر قابو پانے کے لیے پریکٹس کرائی گئی۔ جمعے کو فائنل کی حکمت عملی کے تحت کی گئی دو مختلف مرحلوں کی پریکٹس میں پینلٹی کارنر روکنے اور اس پر گول کرنے کی مہارت بھی دکھائی گئی، چیف کوچ شاہد علی خان کا کہنا ہے کہ اب تک کی پرفارمنس و حکمت عملی حالات کے مطابق درست سمت میں نظر آرہی ہے، ہماری خواہش ہے کہ فائنل میں جاپان سے ہی مقابلہ ہو۔ پاکستانی ٹیم ہفتے کو ڈھائی بجے دن میں لیگ کا آخری میچ پولینڈ کے ساتھ کھیل رہی ہے دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے اس نے 18میں سے 13میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستان نے 50گول کیے اور اس کے خلاف صرف 19گول اسکور ہوسکے۔ ہفتے کو جاپان اور فرانس کے درمیان اہم میچ ہوگا جس سے فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوسکے گا۔ جاپان کے 4میچوں میں 9اور فرانس کے 7پوائنٹس ہیں جاپان کی ناکامی کی صورت میں 10پوائنٹس کے ساتھ فرانس فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا جبکہ جاپانی ٹیم صرف ڈرا کھیل کر بھی مزید ایک پوائنٹ حاصل کرکے فائنل میں پہنچ جائے گی۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback