Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share کوالیفائی کیا تو ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجیں گے، پیر آفتاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے حکومت بھارت جانے کی اجازت دے گی، سیاسی کشیدگی ٹیم کے بھارت جانے پر اثرانداز نہیں ہوگی۔ جمعے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے رسائی حاصل کرے گی جس کے بعد حکومت ٹیم کو بھارت جا کر کھیلنے سے نہیں روکے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی حالات کیسے بھی ہوں ہماری کوشش ہوگی کہ کھیل کے میدان میں دوستی اور محبت کو فروغ دیا جائے، کھیل کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کو بھی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی ہے۔ جاپان اور فرانس کی مضبوط ٹیموں کے خلاف اس کی کامیابی خوش آئند ہے۔ پوری قوم کو توقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔ پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہاکہ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے پر ٹیم کو خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیر کھیل نے کہاکہ حکومت ہاکی میں بہتری کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ قومی کھیل زوال سے نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کے بعد وزارت کھیل ٹیم کی اس بڑے ایونٹ میں شرکت اور اس کی تیاری کے سلسلے میں پی ایچ ایف کی مکمل مدد کرے گی۔ ٹیم کو غیرملکی دورے پر بھیجنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback