Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share سارو گنگولی ایک بار پھر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان مقرر
کولکتہ(جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سابق کوچ جان بکانن کے چار کپتانوں کے تجربے کو ماضی کا حصہ بناتے ہوئے سارو گنگولی کو ایک بار پھر قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر برینڈن میک کولم کی جگہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سابق سری لنکن کوچ ڈیو واٹمور کو آئندہ سیزن کے لیے کوچ مقرر کردیا ہے۔ تنازعات کی شکار ٹیم کے لیے دہلی کی رانجی ٹیم کے کوچ وجے داہیا ان کے نائب ہونگے۔ واضح رہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو بھی ٹیم کا مشیرمقرر کیا ہے۔ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں سب سے آخری نمبر پر رہی تھی۔ ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ اینڈریو لیپس اور ایڈوریان لی راکس بالترتیب فزیوتھراپسٹ اور ٹیم ٹرینر مقرر کئے گئے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتوں میں متعدد میٹنگز منعقد کرائیں جس میں غوروخوض اور ٹیم اور فرنچائز کے لیے پلان بنائے اور ٹیم کے وژن اور تجاویز کے سلسلے میں سنجیدگی سے ہفتوں مذاکرات کیے گئے اور ڈیو واٹمور کو ٹیم کے نئے کوچ کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کپتان گنگولی نے تمام میٹنگوں میں کردار ادا کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نئی تقرری اور حکمت عملی اپنانے کے سلسلے میں ہونے والے فیصلوں کی وجہ سے ایک سنسنی خیز اور کامیاب سیزن دیکھ رہی ہے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback