| شملہ)جنگ نیوز(بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں دھرم شالہ کے جنوبی علاقے بینر کھڈ کے قریب جمعہ کو مسافروں سے کھچا کھچ بھری بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری جس سے 32افراد ہلاک 30 زخمی ہوگئے۔سینئر مقامی سرکاریآفیسر راکیش مہرا نے میڈیا کو بتایا کہ گاؤں کے لوگوں اور پولیس نے بس کو دریا سے نکالااور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیااور زخمیوں اور لاشوں کو دھرم شالہ کے اسپتال منتقل کیا۔بھارت کے پہاڑی علاقوں میں سڑک کے حادثات روز کا معمول ہیں جس کی بنا پر ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے حادثوں کی بڑی وجہ بسوں میں ضرورت سے زیادہ مسافروں کاسوار ہونا اور مسافرگاڑیوں کی خستہ حالت کو بتایا جاتا ہے۔ |
|