| سرینگر(جنگ نیوز) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پری پیڈ موبائل فون کنکشنز کے اجراء پر پابندی کے خلاف سینکڑوں کشمیریوں نے جمعہ کے روز شدید احتجاج کیا ہے ،بھارت نے گزشتہ ہفتے سرینگر اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے موبائل فون کنکشن کے اجراء پر یہ جواز پیش کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی کہ علاقے میں موجود مجاہدین موبائل فون کے ذریعے بم دھماکے کرتے ہیں ، بھارت نواز جماعت پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی قیا دت میں سرینگر میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے،کشمیر کے علاقے میں موبائل فون کی سہولت کا آغاز2003ء میں ہوا تھا جبکہ حالیہ پابندی کے باعث 3.8ملین کشمیری صارفین متاثر ہونگے۔ |
|