Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  دنیا بھر سے  
 
ٹوکیو (عرفان صدیقی، نمائندہ جنگ) پی آئی اے جاپان کے عملے پر نابینا خاتون کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے کا الزام، نابینا خاتون روبینہ عمران جو 30/اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز PK-853 سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھیں جن کے ساتھ ان کی سوا سالہ بچی بھی سفر کر رہی تھی، بورڈنگ کے بعد جب جہاز میں سوار ہونے کے لیے پہنچیں تو پی آئی اے کے عملے نے مبینہ طور پر ان کو سامان پی آئی اے کی مقررہ حد سے زیادہ ہونے پراہلکار وحید نے دھمکیاں دیں اور ان سے زائد سامان کی پیمنٹ کرنے کا تقاضا کیا بصورت دیگر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں، مذکورہ خاتون کے شوہر عمران رفیق نے اپنی تحریری شکایت میں بتایا ہے کہ اُنہوں نے بھی فون پر پی آئی اے حکام سے درخواست کی لیکن صرف پیسوں کا تقاضا کیا جاتا رہا اس سلسلے میں جب پی آئی اے جاپان کے کنٹری منیجر سہیل مبارک سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے لوگوں کی شکایت صرف زائد سامان پر ہی ہوتی ہے ہمارے پاکستانی بھائی جب دوسری ایئرلائن پر سفر کرتے ہیں تو پچیس کلو سے زائد سامان گھر سے ہی لیکر نہیں جاتے جبکہ پی آئی اے میں پہلے تو چیک ان بیگیج میں زیادہ سامان رکھواتے ہیں اور پھر خاموشی سے ہینڈکیری میں بھی سات کلو کے بجائے بیس بیس کلو وزن لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر ان کو روکا جائے تو مختلف الزامات لگائے جاتے ہیں، عمران صاحب کی اہلیہ کے ساتھ بھی صرف زائد وزن کا مسئلہ تھا جو اُنہوں نے فیس ادا کر کے حل کرلیا۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback