Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share وعدوں سے بات نہیں بنتی، حکومت 17 ویں ترمیم فوری ختم کرے، نواز شریف
اسکردو(مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی مائنس ون فارمولے پر یقین نہیں رکھتے، حکومت سترہویں ترمیم کا فی الفور خاتمہ کرے، پارلیمنٹ میں وعدوں سے بات نہیں بنتی کام کرنے پڑتے ہیں،حکومت غربت اوربیروزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے،ہم بھرپورساتھ دیں گے،ن لیگ ہر اچھے کام کی حمایت اوربرے کام کی مخالفت کرے گی، حکومت کوغیرمستحکم کرنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،آئین توڑنے والوں کا احتساب ہوناچاہئے،مسلم لیگ ن اقتدارکی طالب نہیں،جمہوریت کو بچانے کیلئے صدرزرداری ہماراساتھ دیں۔ جمعہ کواسکردومیں پریس کانفرنس اورگلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا کہ اگر کوئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مسلم لیگ ن اس کا ساتھ دیگی تو یہ انکی بھول ہے، مسلم لیگ ن حکومت کوغیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سترہویں ترمیم فوراً ختم کی جائے جس کا صدر آصف زرداری دو مرتبہ پارلیمنٹ میں مشترکہ خطاب میں وعدہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ حکومت عملی اقدامات کرے وعدوں اور باتوں سے بات نہیں بنے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات کرے، ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے یہی چیزیں ہماری عوام کے مفاد میں ہیں۔ ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ہم ہر اچھے کام کا ساتھ اور برے کام کی مخالفت کریں گے نواز شریف نے کہاکہ این آر او ملکی مفاد کیخلاف تھا اس لئے اس کی کھل کرمخالفت کی حکومت نے اسے پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کا اچھا فیصلہ کیا۔لالک جان سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے مسلم لیگ (ن) نے قانون کی پاسداری میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، مسلم لیگ (ن) اقتدار کی طالب نہیں بلکہ ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مائنس ون فارمولے پر یقین نہیں رکھتے اور وقت آ چکا ہے کہ سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا کوئی کام نہیں چاہتے کہ جس سے جمہوریت پر شب خون مارا جائے جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اترنے دینگے اور اس کے لئے صدر آصف علی زرداری ہمارا ساتھ دیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback