Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share متنازع آئینی شقیں مارچ تک ختم کردی جائیں، صدر زرداری
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو مارچ تک تمام متنازع آئینی ترامیم ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اورکہا ہے کہ متنازع شقیں ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب کروں گا۔ وہ جمعہ کو پی ایف یو جے کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ جس نے ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی۔ وفدکی قیادت پی ایف یو جے کے صدر پروفیسر شوکت کر رہے تھے۔ شمس الاسلام، شہریار خان، بلال تھہیم، وقار ستی، ملک مقبول الٰہی، نجم الثاقب اور مشتاق منہاس وفد میں شامل تھے۔ وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ، محنت و افرادی قوت کے وزیر سید خورشید احمد شاہ، پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب، فرح ناز اصفہانی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات منصور سہیل اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا ہے کہ صدر نے حکومت سے کہا ہے کہ وقت ضائع کیے بغیر متنازع آئینی ترامیم ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی اور آئینی اصلاحات کمیٹی ٹائم فریم کا فیصلہ کرے گی۔ صدارتی ترجمان نے کہا کہ مارچ سے پہلے آئینی ترامیم ختم کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر نے تمام معاملات پر بات چیت کی جس میں این آر او، اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور دیگر سیاسی امور شامل ہیں۔ صدر نے یقین دلایا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور اتحادیوں کے مشورے سے فیصلے ہوتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ فیصلے ایوان صدر میں ہوتے ہیں، تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے ہدایت کی ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل (2)58 بی سمیت تمام متنازع شقیں ختم کی جائیں اور اس حوالے سے قانون سازی مکمل کی جائے۔ صدر نے وفدکو یقین دلایا کہ ساتویں ویج ایوارڈ جس پرگزشتہ آٹھ سالوں سے عملدرآمد نہیں ہوا اس پر عملدرآمدکیلئے حکومت کارروائی کرے گی۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback