Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share لانڈھی: گودام میں ہولناک آگ، کروڑوں کا سامان جل گیا، دن بھر آگ بجھانے کی کوششیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) میں قائم پرانے کپڑوں کے گودام میں ا ٓگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے پرانے کپڑے،آفس فرنیچر، مشینری، کمپیوٹر اور دیگر اشیا جل گئیں جبکہ متاثرہ عمارت بری طرح مخدوش ہوگئی۔ فائر بریگیڈکے ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 12/ بجکر 6/ منٹ پر موصول ہوئی جس کے بعد وقتاً فوقتاً پورے شہر سے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے، امدادی کارروائیوں میں شریک ایک فائر مین زخمی ہوگیا۔ حکام نے بتایاہے کہ کولنگ کام کام آج صبح مکمل ہوگا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مقامی وسائل سے اس پر قابو نہیں پایا جاسکا اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آگ کی حدت سے ای پی زیڈکے سیکٹر A-VI کے پلاٹ نمبر 3، 4، 10 اور 11 پر قائم پاکستان جاپان پیٹرو کیمیکل نامی پرانے کپڑوں کے گودام کی عمارت بری طرح مخدوش ہوگئی جبکہ ایک حصے میں ایستادہ ٹین کی شیٹوں کے شیڈ جل کر پگھل گئے۔آگ کی شدت سے اطراف میں قائم فیکٹریوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا تاہم فائر بریگیڈ کی 22/ گاڑیوں نے آگ پر قابو پاکر اسے چاروں طرف بڑھنے سے روک دیا البتہ متاثرہ گودام کیسا تھ قائم ایک فیکٹری کی 40/ سے 50/ فٹ تک دیوار ٹوٹ گئی اورپرانے کپڑوں کی جلتی ہوئی گانٹھیں مذکورہ فیکٹری میں جاگریں جنہیں فائر بریگیڈکے عملے نے فوری طور پر بجھایا آگ کے دبیز دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا جو جائے وقوع سے قریباً 3/ کلومیٹر د ور سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے سے بھی نظر آرہا تھا۔آخری اطلاع آنے تک آگ بجھانے کا عمل جاری تھا جو رات گئے تک مکمل طور پرنہیں بجھی تھی۔ گودام کے مالک محمد حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ گودام میںآ گ لگنا کسی قسم کی تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور اتفاقی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایک سال کے دوران ان کا یہ تیسرا گودام ہے جس میںآ گ لگی ہے اس لیے ذہن میں خدشات جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ حتمی نقصان کے بارے میں تو ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم کروڑوں کا نقصان ہوا ہے جس کے سبب انہیں سخت مالی دھچکا پہنچا ہے۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائر مین محمودالحق زخمی ہوگیا جس کے ہونٹ زخمی ہوگئے فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق زخمی فائر مین کو فوری طور پرعلاقے میں قائم ایک نجی اسپتال لے جایاگیا جہاں ان کے ہونٹ پر 4/ ٹانکے آئے۔ چیف فائر آفیسر فائر بریگیڈ احتشام الدین صدیقی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر آگ کسی انسانی غلطی کے سبب لگی ہے تاہم اس بارے میں حتمی طورپر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا انہوں نے بتایاکہ جمعہ کو رات گئے تک آگ پر قابوپالیاگیا مگرکولنگ کا کام ہفتے کی صبح مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تیکنیکی لحاظ سے یہ 3/ نمبر آگ تھی جسے بجھانے کے لیے پورے شہر کی 22 گاڑیوں نے کام کیا ان میں 2/ اسنارکل، 4/ باؤز ٹینکر اور 16/ فائر ٹینڈر شامل ہیں جبکہ سو سے زائد فائر مینز نے آگا بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback