Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share پنجاب اسمبلی: کرپشن کے الزامات پر دوسرے روز بھی ہنگامہ، مونس الیہی کے خلاف ثبوت پیش
لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کرپشن کے الزامات پر دوسرے روز بھی اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، اپوزیشن نے گزشتہ روز کے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ق لیگ کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ صوبائی وزیر قانون نے رحیم یار خان میں رابرٹ فارم کی خریداری کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے نام والی رجسٹری ایوان میں پیش کردی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کی کارروائی پیر 3 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ اس سے قبل ایم پی اے مہر اشتیاق نے اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ اس کے بعد 3 ارکان اسمبلی کی تحاریک ہائے التوائے کار میں سے 2 کو موخرکردیا گیا جبکہ سردار خالد سلیم بھٹی کی تحریک التوائے کار نمٹا دی گئی۔ تحاریک ہائے التوائے کار پر جواب دینے کیلئے جیسے ہی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنی نشست پر کھڑے ہوئے تو اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کے کاغذات سے بینچ بجانے شروع کردیئے اور زور زور سے وزیر قانون کے خلاف ”گو گو“ کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ اسپیکر رانا اقبال نے اپوزیشن کے اس رویّے پر اسے طنز کرتے ہوئے شاباش بھی دی۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بحث شروع کرواتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری ظہیرالدین کو بحث کے آغاز کی دعوت دی جس پر حکومتی اراکین اسمبلی میں سے کچھ نے شور مچانا شروع کردیا۔ اس دوران اسپیکر ایوان میں بار بار آرڈر آرڈر کیلئے کہتے رہے مگر ان کی بات کسی نے نہ سنی۔ اپوزیشن کی طرف سے مسلسل شور کا سلسلہ جاری تھا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اٹھ کر رابرٹ فارم کی زمین کی رجسٹری ایوان میں لہرا دی اورکہا کہ انہوں نے رحیم یار خان میں غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور چوہدری مونس الٰہی کے نام کی رجسٹری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ استعفے دے دیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback