Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے اسمبلیوں کو اکھاڑا بنایا جارہا ہے، شجاعت ، پرویز الٰہی
لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی صدرچوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مہنگائی اور بدامنی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اسمبلیوں کو اکھاڑابنایا جارہا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کے باہمی اختلاف سے پارٹی کی کارکردگی متاثر ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ان اراکین پر زور دیا کہ وہ الزام تراشی میں نہ پڑیں اور اپنی توجہ عوام کے مسائل کو ایوان میں اُجاگر کرنے پر دیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدر ی شجاعت حسین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف چودھری ظہیرالدین، عبداللہ یوسف، قمر حیات کاٹھیا، محمد یار ہراج، عائشہ جاوید، بشریٰ گردیزی، آمنہ الفت، خدیجہ عمر فاروقی، ماجدہ زیدی، سیمل کامران، شیر علی، طلال گوپانگ سمیت دیگر اراکین نے پارلیمانی پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں کارکردگی اور بعض نے ایک دوسرے کے بارے بعض تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا اور وضاحتیں پیش کیں۔ پرویز الٰہی نے اراکین پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ ایوان کے اندر الزام تراشی کی سیاست سے دور رہیں اور عوامی ایشوز کو اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ،اب حکمران چینی، آٹے، چاول اور امن و امان سے کسانوں اور عوام پر ہونے والے ظلم کی توجہ ہٹانے کے لئے اسمبلیوں کے اندر اور باہر الزام تراشیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس موقع پر خواتین اراکین نے وزیر قانون کے خواتین اراکین کی موجودگی میں بعض نازیبا کلمات استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ حکمرانوں کی خواہش ہے کہ اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہے اور اپوزیشن اپنا موثر کردار ادا نہ کر سکے، آپ ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback