5/6/2012 5:00:00 PM
ايتھنز … يونان ميں پارليماني انتخابات کے سلسلے ميں پولنگ کا سلسلہ جاري ہے? آج کے انتخابات ميں کسي ايک جماعت کے بھاري اکثريت سے کاميابي حاصل کرنے کے امکانات کم دکھائي دے رہے ہيں ? دوسري جانب سربيا ميں ميں لوکل، پارليماني اور صدارتي انتخابات کے حوالے سے ہونے والي پولنگ ميں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاري ہے? حاليہ انتخابات کا اہم موضوع معيشت ہے? يونان ميں آج ہونے والے پارليماني انتخابات ميں ملک کي 2 بڑي جماعتيں پاسوک اور نيو ڈيموکريسي کے درميان مقابلہ ہے ہے? ياد رہے کہ پاسوک اور نيو ڈيموکريسي گزشتہ ايک برس سے يونان ميں مخلوط حکومت قائم کئے ہوئے ہيں? آج کے انتخابات کو حکومتي سطح پر کفايت شعاري کے اقدامات کيلئے ريفرنڈم کہا جارہا ہے? يہ اقدامات اس وقت لاگو کيے گئے تھے جب ديواليے سے بچنے کيلئے يونان کو يورپي برادري سے مدد لينا پڑي تھي? سربيا ميں بھي پارليماني اور صدارتي انتخابات کيلئے پولنگ جاري ہے حاليہ انتخابات کا اہم موضوع معيشت اور بيروزگاري ہے?