واشنگٹن ... دنيا کے 21 ميں سے 17 ملکوں ميں عوام کي اکثريت نے امريکي ڈرون حملوں کي مخالفت کردي ہے يہ بات امريکي ادارے Pew ريسرچ سينٹر کي طرف سے کئے گئے رائے عامہ کے عالمي سروے ميں سامنے آئي? سروے ميں بيرون ملک امريکا کي يک طرفہ کارروائيوں بالخصوص ڈرون حملوں ، امريکا کي ساکھ اور پاليسيوں پر لوگوں کي رائے لي گئي? سروے کے نتائج سے پتہ چلا کہ 21 ميں 17 ممالک ميں 50 فيصد سے زائد لوگ ڈرون حملوں کے خلاف ہيں? امريکا ميں عوام کي اکثريت ڈرون حملوں کي حامي ہے جبکہ پاکستان ميں صرف 7 فيصد لوگ صدر اوباما کے بارے ميں مثبت رائے رکھتے ہيں? سروے کے نتائج سے پتہ چلا کہ بڑے پيمانے پر لوگوں ميں يہ تاثر پايا جاتا ہے کہ امريکا يک طرفہ کارروائياں کرتا ہے اور دوسرے ممالک کے مفادات کو خاطر ميں نہيں لاتا? سروے کے مطابق دہشت گردي کے خلاف امريکا کي کوششيں مسلمان ممالک ميں انتہائي غير مقبول ہيں? امريکي حکومت نے اس سروے کے نتائج پر کسي فوري رد عمل کا اظہار نہيں کيا ہے?
|