لاہور. . .. .. . لاہور میں گڑھی شاہو کے علاقے میں کھدائی کے دوران گیس کی مین پائپ لائن ضرب لگنے سے پھٹ گئی۔گڑھی شاہو شالیمار روڈ پر مزدور سڑک کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک کام کرتے ہوئے ضرب لگنے سے گیس کی مین پائپ لائن پھٹ گئی ۔جس سے گھنٹوں گیس لیک ہوتی رہی۔مقامی افراد نے متعدد بار محکمہ سوئی گیس کے عملے کو اطلاع دی تاہم سوئی گیس کے عملے نے کافی تاخیر سے پہنچ کر گیس کی فراہمی بند کردی اور پائپ کی لیکیج کو درست کیا۔پائپ لائین پھٹنے سے پورے علاقے میں گیس کی بو پھیل گئی اور مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔