واشنگٹن.. . . . . . ..امریکا کی ریاست ورجینیا اورنیوجرسی میں گورنروں کاانتخاب آج منگل کوہورہاہے ۔وائٹ ہاوس کے نزدیک نتائج کامستقبل پراثرنہیں پڑے گا مگر تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ انتخابات اقتصادی اورہیلتھ ایشوزمیں گرے اوباما کی مقبولیت کاریفرنڈم ثابت ہوں گے۔ورجینیا اور نیوجرسی میں گورنر چنے جانے سے پہلے صدر اوبامانے ڈیموکریٹ امیدواروں کی مہم میں حصہ لیا۔ نیویارک اور اٹلانٹا میں مئیرز کابھی انتخاب کیاجا رہاہے جبکہ مائے این کے شہری ہم جنس پرستوں کی شادی اور اوہائیوکے باسی کیسینوز کی اجازت سے متعلق ووٹنگ میں حصہ لیں گے ۔تاہم امکان ہے کہ ورجینیااور نیوجرسی میں حکمراں جماعت پوزیشن مضبوط نہیں رکھ پائے گی۔