رباط. . .. . . .. . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازع کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کی پیشکش کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔مراکش میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ سے تعاون کرے۔ان کا کہنا تھا کہ تہران کے لیے یہ ایک انتہائی اہم موقع ہے اور اسے عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی بیرون ملک کرنے کی پیشکش کو قبول کرنا ہوگا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔