بارسلونا. .. .. . . ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ہے مگرایک سو80 ممالک کے رہ نماوں سے پہلے عوام کی توجہ مظاہرین نے اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔مظاہرین بارسلونا کے لینڈمارک سیگراداSagrada فے میلیاFamiliaچرچ کے مینارپرچڑھ گئے اورماحولیاتی آلودگی روکنے میں عالمی برادری کی ناکامی پر احتجاجی بینر لہرانے کی کوشش کی مگر تیز ہوا آڑے آگئی۔بعد میں مظاہرین نے سیاہ اور زردبینر قریب موجود کرین پرچپکادیا۔خیراتی ادارے آکس فیم کے اراکین نے بھی بارسلونا میں مظاہرہ کیا ۔ترقی یافتہ ممالک کے سربراہوں کے غیرمعمولی جسامت کے ماسک پہنے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ پسماندہ ممالک کوماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کے لیے فنڈز دیے جائیں۔
|