سنگاپور . . . آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی گرتی ہوئی قدر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی پیداواری شعبے میں بہتری کے آثار ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تیل کی کھپت بڑھے گی۔ ایشیائی مارکیٹس میں امریکی خام تیل دسمبر کے سودے میں26 سینٹس اضافے کے ساتھ78 ڈالر39سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی خام تیل دسمبر کے سودے19 سینٹس اضافے کے ساتھ76 ڈالر74 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔
|