وانا . . . جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے دوران فورسز کی تازہ کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقوں کانی گرُم اور مکین کے مختلف علاقوں میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ فورسز کی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے اور آٹھ زخمی ہوئے۔شدت پسندوں کے دوٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔