|
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکرٹری انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ حامد پرفائرنگ کا مقدمہ تودرج کرلیا گیاہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری حامد محمود کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ا نہیں بعد میں اسلام آبادکے الشفا اسپتال منتقل کردیاگیاتھا ۔حامد محمود کے فیملی ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے ۔دوسری جانب سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے حامد محمودپرفائرنگ کا مقدمہ تودرج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری یا اس واقعہ کی تفتیش کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
|