کراچی . . . لانڈھی جمعہ گوٹھ میں پیش آنے والا حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا،یہ بات ابتدائی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ۔ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور نے ریڈ سگنل کو تاخیر سے دیکھا اور اس غلطی کی وجہ سے تریک پر پہلے سے موجود مال گاڑی سے ٹکراگئی اور حادثہ پیش آگیا۔