نئی دہلی . . . بھارتی ریاست راجستھان میں جاری رنگا رنگ پشکارمیلہ اختتام پذیر ہوگیا۔۔میلے کے آخری دن مقامی افراد اورغیر ملکیوں کے درمیان رساکشی کے زبردست مقابلے سمیت کئی دلچسپ روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ راجستھان کے قصبہ پشکار میں لگائے گئے اس رنگین میلے کی اختتامی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ میلہ میں شریک مردوں نے سر پربڑی سی راویتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں جبکہ خواتین نے شوخ رنگوں کے علاقائی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔میلے میں سر پر پانی سے بھرا مٹکا لے کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا جبکہ غیرملکیوں اور مقامی افراد کے درمیان رسہ کشی ہوئی۔اس کے علاوہ اونٹ ریس اورراجستھانی رقص بھی پیش کیا گیا۔میلے کے دوران ہندو عقائد کے مطابق لوگوں نے پشکارجھیل کے مقدس پانی میں غوطے بھی لگائے۔
|