کراچی . . . کراچی جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب اندرون ملک سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سپر پارسل ایکسپرس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور رضا کاراداروں، فائراینڈریسکیو سروس کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔بعدمیں پولیس ، رینجرز اور ریلوے کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروئیوں میں حصہ لیا اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں کا نکالنا شروع کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمسن بچے سمیت4افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 26سے زائد زخمیوں کو جناح اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔جناح اسپتال کی ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں عبدالغنی، وسیم، یاسمین، شعیب، نواز، جوہر، الیاس، نازیہ، معظم، ثاقب، طاہر اور ایشہ شامل ہیں۔ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہ ملنے کے باوجود ٹرین کراس کی اور سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے ٹریک کو نقصان نہیں پہنچا تین سے چار گھنٹے میں ٹرین سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردئ گئی ہے۔ ریلوے کی جانب سے حادثے سے متعلق معلومات کے لئیے ایمرجنسی نمبر 9920113 اور 99206112 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔وزیرا علی سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جمعہ گوٹھ اسٹیشن کے قریب ہونے والے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔