چٹا گانگ . . . بنگلادیش کے بولرز نے زمبابوین بیٹنگ لائن کوآؤٹ کلاس کردیا،مہمان ٹیم صرف44رنزپرڈھیر ہوگئی ،بنگلادیش نے میچ چھ وکٹ سے جیت کرسیریزاپنے نام کرلی۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن شروع سے ریت کی دیوارثابت ہوئی ۔پچیسویں اوورمیں پوری ٹیم44رنزپر آؤٹ ہوگئی جوون ڈے کرکٹ کی تاریخ کاپانچواں کم ترین اسکور ہے۔ میلکم والر13 اور اسٹوارت میٹسیکینیری11 رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ کپتان شکیب الحسن اور انعام الحق جونئیر نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف12ویں اوور میں4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تمیم اقبال22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کامیابی کے بعد پانچ میچ کی سیریز میں بنگلا دیش کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔