ممبئی . . . فارن ڈیسک . . . نیپال میں اس ماہ دو دن کے مذہبی تہوار پر پانچ لاکھ سے زیادہ جانوروں کی کاٹے جائینگے، جانوروں کے حقوق کی سرگر م تنظیموں نے اس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اس تین سو سالہ پرانی رسم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق بھارت کی جنوبی سرحد کے ساتھ نیپال کے ایک چھوٹے سے گاوٴںBariyapurمیں ہر پانچ سال بعد ہندوزائرین لاکھوں جانوروں کے خون سے ایک مقامی مندر کو نہلا دیتے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی روایتی قربانی ہے، رواں برس پانچ لاکھ جانوروں میں سے پچیس ہزار بھینسوں کو گادھی مائی دیوی کی یاد میں ذبح کیا جائے گا۔یہ رسم دو جنگلی چوہوں،ایک مرغ، سوٴر، بکری اورایک بھیڑ کے بچے کے ذبح کرنے سے شروع ہوگی، اس تہوار کے پیروکار مخالف تنظیموں کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ صدیوں پرانی رسم کو نہیں چھوڑ سکتے۔اس بار مندر کے حکام کو عالمی سطح سے مختلف تنظیموں کی مخالفت کا سامنا ہے جن میں ایک فرانسیسی اداکارہ Brigitte Bardot اور سترہ سالہ نیپالی لڑکے کے پیروکار کے گروپ کی مخالفت سر فہرست ہے۔
|