Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
Share کراچی:علامہ اقبال ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم،8افراد جاں بحق
Updated at 1320 PST 
کراچی . . . کراچی جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب اندرون ملک سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سپر پارسل ایکسپرس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے۔جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور رضا کاراداروں، فائراینڈریسکیو سروس کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔بعدمیں پولیس ، رینجرز اور ریلوے کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروئیوں میں حصہ لیا اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں کا نکالنا شروع کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمسن بچے سمیت8افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35سے زائد زخمیوں کو جناح اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔جناح اسپتال کی ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں عبدالغنی، وسیم، یاسمین، شعیب، نواز، جوہر، الیاس، نازیہ، معظم، ثاقب، طاہر اور ایشہ شامل ہیں۔ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہ ملنے کے باوجود ٹرین کراس کی اور سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے ٹریک کو نقصان نہیں پہنچا تین سے چار گھنٹے میں ٹرین سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردئ گئی ہے۔ ریلوے کی جانب سے حادثے سے متعلق معلومات کے لئیے ایمرجنسی نمبر 9920113 اور 99206112 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔وزیرا علی سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جمعہ گوٹھ اسٹیشن کے قریب ہونے والے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
Print Version
 


 Updated at 1230 PST مسجد الحرام میں 60 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں 
 Updated at 1220 PST شہداد کوٹ کے سیلابی ریلے سے خیرپور ناتھن شاہ میں پانی ہی پانی 
 Updated at 1210 PST یو ایس اوپن ٹینس:راجر فیڈرر اور شیراپووا کی فتوحات کا سلسلہ جاری 
 Updated at 1200 PST سگریٹ پینے سے ذہنی تناؤ بدترین شکل اختیار کر لیتا ہے،تحقیق 
 Updated at 0820 PST گالف کلب کے پتھر سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی،درخت راکھ 
 Updated at 0830 PST بالی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی کی والدہ بیٹی کی تنہائی سے بیزار 
 Updated at 0840 PST بونی کپور کا اپنے بیٹے ارجن کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا منصوبہ 
 Updated at 0850 PST لڑکیاں چار سال کی عمر سے خود کو لڑکوں سے چالاک تصور کرتی ہیں 
 Updated at 0855 PST کافی دل کے لیے بہترین مشروب ہے،ماہرین 
 Updated at 0910 PST نیل نیتن مکیش ’اٹالین جاب‘ کے ری میک میں کاسٹ 
 Updated at 0920 PST سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے بالاآخر شادی کا اعلان کر دیا 
 Updated at 0930 PST دنیا کا سب سے بڑا اور پر تعیش مسافر بر دار طیارہ 
 Updated at 0935 PST اے آر رحما ن کا ’واکا واکا‘ جیسی شہرت حاصل کرنے کا خواب ادھورا 
 Updated at 0940 PST سیلابی ریلا خیرپور ناتھن شاہ میں داخل، گرڈ اسٹیشن زیر آب 
 Updated at 0950 PST سانحہ9/11 پر بننے والی فلم آج نمائش کے لیے پیش کی جائے گی 
 Updated at 0950 PST چین کے مغربی صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے12افراد ہلاک 
 Updated at 0955 PST ٹرک یا چیز برگر، آپ خود ہی فیصلہ کرلیں 
 Updated at 1000 PST جعفرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا زمینی رابطہ 23روز سے منقطع 
 Updated at 1005 PST برطانیہ،دریا میں فٹ بال کھیلنے کا منفرد مقابلہ 
 Updated at 1010 PST پریو ں کی کہانیوں سے متا ثر ہو کر بنائے گئے گھر 
 Updated at 1015 PST سربیا میں دنیا کا سب سے بڑا ہیمبرگر بنا نے کی کوشش 
 Updated at 1020 PST مختلف بیراجوں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال 
 Updated at 1030 PST بالی ووڈ ہدا یت کاروں کا شاہ رخ کے سا تھ کا م کر نے سے انکار 
 Updated at 1030 PST جنوبی میکسیکو میں شدید بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر 
 Updated at 1040 PST ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں زوال جاری 
 Updated at 1045 PST جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں 
 Updated at 1047 PST پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکا 
 Updated at 1050 PST افغانستان:نیٹو افواج کے سربراہ کی صدر کرزئی پر تنقید 
 Updated at 1100 PST سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے دو سے تین روز میں بارش کی توقع 
 Updated at 1110 PST ٹنڈوالہیار میں نجی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی 
 Updated at 1120 PST نمل یونیورسٹی اسلام آباد کی جنوبی پنجاب کے متاثرین کیلئے امداد 
 Updated at 1130 PST سانحہ لاہور : مزید 2 خواتین دم توڑ گئیں، ہلاکتوں کی تعداد39ہو گئی 
 Updated at 1140 PST لاہور: سہیل ضیا بٹ عدم حاضری پر دی گئی سزا کے تحت گرفتار 
 Updated at 1150 PST پشاورمیں پولیس وین پرحملہ،ایک پولیس اہلکارجاں بحق 3 زخمی 
 Updated at 0645 PST لاہور میں میکلوڈ روڈ پر رات گئے فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی 
 Updated at 0815 PST کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک 
 Updated at 0315 PST کراچی :لیاری میں چھڑیوں کے وار سے ایک شخص ہلاک 
 Updated at 0730 PST کراچی :ٹرک کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص ہلاک ،دو زخمی 
 Updated at 0215 PST آئندہ اٹھارہ گھنٹوں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی 
 Updated at 0430 PST مسلمان زکوٰة سیلاب متاثرین کو دیں،اسلامی کانفرنس تنظیم کی اپیل 
 Updated at 0300 PST آئی سی سی کے فیصلے پر پاکستانی ہائی کمیشن کی شدید تنقید 
 Updated at 0500 PST یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کی گئی تو مذاکرات ختم کردینگے،فلسطین 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback