کراچی . . . اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام سے اضافی رقم جذب کرنے کے لیے بینکوں سے دو روز کے لیے 8 ارب روپے 11.50 فی صد شرح سود پر حاصل کرلیے۔اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام سے اضافی رقم جذب کرنے کے لیے آج اوپن مارکیٹ آپریشن کیا ، بینکوں کی جانب سے ٹریثرری بلز کی خریداری کے لیے 10 ارب 50 کروڑ روپے پیش کش کی گئی تاہم مرکزی بینک نے بینکاری ضروریات کو دیکھتے ہوئے دو روز کے لیے 8 ارب روپے 11.50 فی صد شرح پر اٹھالیے۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق مرکزی بینک آئندہ بھی اوپن مارکیٹ آپریشن کرسکتا ہے۔
|