کراچی . . . کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے پانچ نومبر سے کاروباری افراد کو بزنس ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی قونصلیٹ کے ترجمان نے ایک بیان کہا کہ کاروباری مقاصد کے لئے امریکا جانے والوں کے لئے ویزا سروس کا آغاز پانچ نومبر سے کیا جارہا ہے ۔ خواہش مند افراد کراچی میں امریکن ایکسپریس ٹریول آفس کے ذریعے انٹرویو کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق انٹرویو کے لئے درخواستیں دینے کے عمل کی تفصیلات امریکی قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔