مقبوضہ بیت المقدس . . . اسرائیل نے فلسطینی پارلے منٹ کے حماس سے تعلق رکھنے والے چھ ارکان پارلے منٹ کو رہا کردیا ہے ۔رہائی پانے والے ارکان کو حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کے اغوا کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ساڑھے تین سال تک اسرائیل کی قید میں رہے ۔ان میں جنین کے میئر بھی شامل ہیں ۔گیلاد شالت کے اغوا کے بعد سے اسرائیل نے مجموعی طور پر حماس کے 46 ارکان پارلے منٹ کو گرفتار کیا تھا جن میں سے پندرہ ارکان اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں ۔حماس کا کہنا ہے کہ ارکان پارلے منٹ کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔