تہران . . . فارن ڈیسک . . . ایران نے اپنا درالحکومت تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا، بر طانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق زلزلے کے خدشے کے پیش نظر ایران نے اپنا دارالحکومت تہران کو تبدیل کرنے فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران کی طاقتور باڈی نے ایک نیا شہر بسانے کی منظوری دے دی ہے جس میں زلزلے کے خطرات سے بچاوٴ کے انتظامات ہوں گے ماہرین زلزلہ نے خبردار کیا ہے کہ تہران مستقبل میں خوفناک زلزلوں کی زد میں ہوگا، دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ قدرتی آفات سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں سے بچاوٴ کی وجہ سے کیا جارہا ہے، دارالحکومت تبدیل کرنے کا نظریہ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خمینی کا ہے جس کی کونسل نے منظوری دے دی ہے، تاحال نئے شہر کی جگہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اخبار کے مطابق ماضی میں ایران کے کئی شہروں کو دارالحکومت کا درجہ حاصل رہا جن میں اصفہان، قازون ،شیراز، مشہد،اور ہمدان رہے ہیں،1795میں قاجر بادشاہ آغا محمد خان نے تہران کو دارالحکومت قرار دیا تھا،ماہرین زلزلہ کا کہنا ہے کہ تہران کے زیر زمین ایک سو سے زیادہ فالٹ لائنز ہیں،اور اس کی زیادہ تر عمارتیں زلزلے کے ایک شدیدجھٹکے کو برداشت نہیں کر پائیں گی۔
|