بیت المقدس . . . فارن ڈیسک . . . اسرائیل دنیا بھر میں دریائی گھوڑے برآمد کرنے میں سرفہرست ہے ،برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق اسرائیلی چڑیا گھر کے حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ دریائی گھوڑےhippopotamuses برآمد کرتے ہیں، دنیا بھر کے مراکز کو 14دریائی گھوڑے بھیجے ہیں۔ بیت المقدس کے رامات گین سفاری میں اس وقت40دریائی گھوڑے ہیں اور ان کی شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے،حکام کے مطابق انہیں اس میں کوئی مالی فائدہ نہیں ہے۔