Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
Updated at 1500 PST 
کراچی . . . کراچی جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب اندرون ملک سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سپر پارسل ایکسپرس کے تصادم کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9ہو گئی ہے جبکہ 35زخمی ہیں۔جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور رضا کاراداروں، فائراینڈریسکیو سروس کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔بعدمیں پولیس ، رینجرز اور ریلوے کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروئیوں میں حصہ لیا اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں کا نکالنا شروع کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمسن بچے سمیت8افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35سے زائد زخمیوں کو جناح اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔جناح اسپتال کی ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں عبدالغنی، وسیم، یاسمین، شعیب، نواز، جوہر، الیاس، نازیہ، معظم، ثاقب، طاہر اور ایشہ شامل ہیں۔ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہ ملنے کے باوجود ٹرین کراس کی اور سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے ٹریک کو نقصان نہیں پہنچا تین سے چار گھنٹے میں ٹرین سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ریلوے کی جانب سے حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ایمرجنسی نمبر9920113 اور99206112 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔وزیرا علی سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جمعہ گوٹھ اسٹیشن کے قریب ہونے والے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
Print Version


 Updated at 0923 PST شمالی وزیرستان: فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید 
 Updated at 0900 PST صومالیہ: زنا کے الزام میں 20 سالہ لڑکی سر عام سنگ سار 
 Updated at 0830 PST کیڑوں مکو ڑوں کو لمحو ں میں سُن کر دینے والی اسٹا ر ٹریک گن بنا لی گئی 
 Updated at 08:00 PST افغانستان سے نیٹو کونکالا گیا توافغان حکومت ختم ہوجائے گی،ملی بینڈ 
 Updated at 07:10 PST پشاور: غیر سرکاری دفتر پر راکٹ حملہ ،ایک شخص زخمی 
 Updated at 07:00 PST بھروسہ مند اتحادی کے بغیر فوج بڑھانے کی منظوری نہیں دے سکتے ،پلوسی 
 Updated at 06:15 PST بان کی مون کا یورپی یونین کے پہلے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم 
 Updated at 05:20 PST سائنسدانوں کادنیا کی پہلی نیم کلون مچھلی تخلیق کرنے کا دعویٰ 
 Updated at 05:00 PST افغانستان ، مزید فوج بھیجنے سے اٹھارہ ماہ میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، مکین 
 Updated at 04:00 PST کراچی :ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback