Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
Updated at 1510 PST 
راولپنڈی . . . سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر قاضی انور محمود نے خبردار کیا ہے کہ عدلیہ کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ غلط کام کرنے والے حکمرانوں کا محاسبہ بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ایسے آرڈیننس کو قانون کا نام دینے کو تیار نہیں جس سے کرپشن کو تحفظ ملے ۔وہ ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں تین نومبر 2007 کو ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر سپریم کورٹ بار قاضی انور محمود نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ اگر این آر او کو قانونی شکل دی گئی تو ہمارے پاس آپشن کھلے ہیں جن کے تحت آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کو چیف جسٹس کی ذات کو اسیکنڈلائز کرکے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ممبر پاکستان بار کونسل حامد خان نے کہا کہ جو قوم اپنے المیے کے دن بھلا دیتی ہے ایسے المیے پھر اس کا مقدر بن جاتے ہیں۔تقریب میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی کہ مستقبل میں آزاد عدلیہ کے خلاف کسی بھی سازش کا عدلیہ کے ججوں کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔قرارداد کو اکثریرت سے منظور کر لیا گیا،جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے تین ججوں نے بھی ہاتھ کھڑے کرکے قرارداد کی حمایت کی۔اس سے قبل ہائیکورٹ بار کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور وکلا نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔
Print Version


 Updated at 1030 PST پشاور: این جی او کے دفتر میں دھماکاگیس جمع ہونے سے ہوا،پولیس حکام 
 Updated at 1050 PST بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اندرا گاندھی ایوارڈ برائے امن کیلئے منتخب 
 Updated at 1000 PST افریقہ: ڈائنوسار خور مگرمچھ کی باقیات دریافت 
 Updated at 0930 PST شمالی وزیرستان: فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید 
 Updated at 0900 PST صومالیہ: زنا کے الزام میں 20 سالہ لڑکی سر عام سنگ سار 
 Updated at 0830 PST کیڑوں مکو ڑوں کو لمحو ں میں سُن کر دینے والی اسٹا ر ٹریک گن بنا لی گئی 
 Updated at 08:00 PST افغانستان سے نیٹو کونکالا گیا توافغان حکومت ختم ہوجائے گی،ملی بینڈ 
 Updated at 07:10 PST پشاور: غیر سرکاری دفتر پر راکٹ حملہ ،ایک شخص زخمی 
 Updated at 07:00 PST بھروسہ مند اتحادی کے بغیر فوج بڑھانے کی منظوری نہیں دے سکتے ،پلوسی 
 Updated at 06:15 PST بان کی مون کا یورپی یونین کے پہلے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم 
 Updated at 05:20 PST سائنسدانوں کادنیا کی پہلی نیم کلون مچھلی تخلیق کرنے کا دعویٰ 
 Updated at 05:00 PST افغانستان ، مزید فوج بھیجنے سے اٹھارہ ماہ میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، مکین 
 Updated at 04:00 PST کراچی :ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback