لاہور . . . پنجاب اسمبلی میں آج وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی توجہ رقص کی طرف مبذول رہی اور وزرا اور ارکان میں دلچسپ سوال وجواب ہوئے۔ اسکے علاہ این آر او بھی بات کی گئی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اج ڈپٹی اسپیکر مشہود احمد کی زیر صدارت شروع ہوا۔وقفہ سوالات میں رکن نصیر اسمبلی نصیر احمد نے کہا کہ فائیوسٹار ہوٹلوں میں ڈانس ہوتوکوئی نہیں پوچھتا اوراگر گاؤں میں ہوتو چھاپے پڑتے ہیں۔صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ نے کہا کہ حد کے اندر ڈانس بری بات نہیں ،ڈانس روایات کا حصہ ہے ، شادی بیاہ پر خواتین ڈانس کرتی ہیں۔سیمل کامران نے کہا کہ کیبل آپریٹر فحش ڈانس دکھاتے ہیں پابندی لگائی جائے۔ راناثنااللہ نے جواب دیا کہ ڈانس پسند نہ ہوتو چینل تبدیل کرلینا چاہئے۔ڈاکٹر سمیعہ امجد نے وزیرقانون کے روئیے کے خلاف واک آؤٹ کیا ۔سینئروزیر راجا ریاض نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کا این آر اوسے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست جلد جاری کردی جائے گی جس کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔ قائم مقام اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل بدھ تک ملتوی کردیاہے۔