پشاور . . . وزیر اعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کے مسئلہ پر سرحد کی کامیابی کو تمام سیاسی قوتوں کی کوششوں کی مرہون منت قرار دیا ہے۔ وہ سرحد اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلی سرحد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سرحد کو پن بجلی منافع کے بقایا جات کی ادائیگی پر آمادگی کا اظہار کرکے سرحد کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ۔جس پر وہ وزیر اعظم کے شکر گذار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل فنانس کمیشن کی حتمی سفارشات صوبے کے لئے خوشحالی اور اطمینان کا پیغام ثابت ہونگی اور اس حوالے سے این ایف سی کی صوبائی ٹیم کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
|