Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
Updated at 1810 PST 
کراچی…جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمدنے کہاہے کہ جسٹس ریٹائرڈعبد الحمید ڈوگرنااہل جج تھے اورالجہاد کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف آدمی سمجھ کر انہیں ریگولرائز کیاگیاتھا۔ان کا کہناہے کہ عدالتی نظام میں کرپشن کے باعث از خود نوٹس لینے سے متعلق عوامی درخواستیں چیف جسٹس تک من وعن نہیں پہنچ رہی ہیں۔ 3نومبر 2007 کے غیرآئینی اقدامات کیخلاف کراچی سٹی کورٹ میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔وکلا کے بائیکاٹ کے باعث قیدیوں کو مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں کیاگیا ۔اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمدنے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل6کے اطلاق میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں اس قانون میں ترمیم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وکلا اور عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں کرپشن کے باعث از خود نوٹس لینے سے متعلق عوامی درخواستیں چیف جسٹس تک من وعن نہیں پہنچ رہی اس کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عبد الحمید ڈوگر کا تقرر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں سیاسی بنیادوں پر کیا گیا تھا۔
Print Version


 Updated at 1030 PST پشاور: این جی او کے دفتر میں دھماکاگیس جمع ہونے سے ہوا،پولیس حکام 
 Updated at 1050 PST بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اندرا گاندھی ایوارڈ برائے امن کیلئے منتخب 
 Updated at 1000 PST افریقہ: ڈائنوسار خور مگرمچھ کی باقیات دریافت 
 Updated at 0930 PST شمالی وزیرستان: فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید 
 Updated at 0900 PST صومالیہ: زنا کے الزام میں 20 سالہ لڑکی سر عام سنگ سار 
 Updated at 0830 PST کیڑوں مکو ڑوں کو لمحو ں میں سُن کر دینے والی اسٹا ر ٹریک گن بنا لی گئی 
 Updated at 08:00 PST افغانستان سے نیٹو کونکالا گیا توافغان حکومت ختم ہوجائے گی،ملی بینڈ 
 Updated at 07:10 PST پشاور: غیر سرکاری دفتر پر راکٹ حملہ ،ایک شخص زخمی 
 Updated at 07:00 PST بھروسہ مند اتحادی کے بغیر فوج بڑھانے کی منظوری نہیں دے سکتے ،پلوسی 
 Updated at 06:15 PST بان کی مون کا یورپی یونین کے پہلے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم 
 Updated at 05:20 PST سائنسدانوں کادنیا کی پہلی نیم کلون مچھلی تخلیق کرنے کا دعویٰ 
 Updated at 05:00 PST افغانستان ، مزید فوج بھیجنے سے اٹھارہ ماہ میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، مکین 
 Updated at 04:00 PST کراچی :ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback