کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی شدید مندی کے بعد آج محدود پیمانے پر تیزی رہی اور انڈیکس آٹھ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا ۔منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور مارکیٹ میں دن بھر اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے اور ۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس آٹھ ہزار979 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای ہنڈریڈ انڈیکس67 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آٹھ ہزار938پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم13کروڑ شیئرز رہا ۔منگل کو سب سے زیاد کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے66 پیسے کم ہوکر31روپے69 پیسے ہوگئی ۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس سو پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار415پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں انڈیکس نو ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرسکتا ہے ۔