ابو ظہبی…ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی3ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ مختصر سیریز میں پہلے میچ میں کامیابی اہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بڑے سپر اسٹار نہیں ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وہ ٹیم ایک یونٹ کی طرح کھیل رہی ہے اور یہی ان کا پلس پوائنٹ بھی ہے۔یونس خان نے میچ جیتنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان یونس خان کے علاوہ شاہد خان آفریدی،سلمان بٹ،خالد لطیف،محمد یوسف،عمر اکمل ،کامران اکمل،عبد الرزاق،عمر گل،محمد عامر،سعید اجمل شامل ہیں۔
|