اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میاں محمد نواز شریف اور چوہدری نثار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں بلوچستان کے معاملے پر بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے تر جمان نے ٹیلی فونک رابطے کی خبر کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں راہنماؤں کو بلوچستان کے معاملے پر بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی جسے میاں نواز شریف نے قبول کر لیا ہے اور وہ بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کریں گے۔