لاہور…جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن سے بھارت اورامریکہ کے مقاصد پورے ہورہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم سے انکی اہلیہ کی وفات اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سید منورحسن کا کہناتھا کہ آپریشن سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این آر او پارلیمنٹ میں پیش نہ ہونے ہونے سے کئی لوگ بے نقاب ہونے سے بچ گئے ہیں، اب عدلیہ کرپٹ افراد کو کٹہرے میں لائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب جنوبی پنجاب میں آپریشن کی مخالفت کریں جماعت اسلامی ان کا ساتھ دیگی۔
|