کراچی…کراچی کوریڈورتھری خداد ادکالونی کے قریب ایک کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گڑھے میں جاگری،تفصیلات کے مطابق سہیل نامی شخص اپنے بچوں کو اسکول چھوڑتا ہوا لائینز ایریا جارہا تھا تاہم جیسے ہی گاڑی خداداد کالونی پر واقع برج کے قریب بننے والے سروس روڈ پر پہنچی تو اس وقت موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی سڑک میں جاگری جس سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا لیکن گاڑی بری طرح متاثر ہوئی بعد میں شہری حکومت کی مشینری نے تباہ شدہ گاڑی کو ہٹا کر راستے کو کلیئر کر دیا