اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ریلوے کے وزیر مملکت محمد جادم منگریو کو وزیر مملکت برائے لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ بنادیا ہے،وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ریلوے کے وزیر مملکت محمد جادم منگریو کا قلم دان تبدیل کرتے ہوئے انہیں لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے ۔